ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عازمین حج کا روانگی سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹسٹ لازمی ، کووڈ پازیٹیو پائے جانے والے عازمین کی روانگی میں تاخیر ممکن

عازمین حج کا روانگی سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹسٹ لازمی ، کووڈ پازیٹیو پائے جانے والے عازمین کی روانگی میں تاخیر ممکن

Sat, 04 Jun 2022 11:15:25    S.O. News Service

بنگلورو، 4؍جون (ایس او  نیوز)رواں سال سفر حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہونے کیلئے حج کمیٹی اور پرائیویٹ حج ٹو رآپریٹروں کے ذریعہ جانے والے عازمین نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور رشتہ داروں سے ملاقاتوں، دعوتوں اور دعائیہ محفلوں کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے-ایسے میں مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے یہ رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں کہ سفر حج کیلئے حج کمیٹی کے ذریعے جانے والے ہر عازم حج کا روانگی کیلئے کی جانے والی بکنگ سے قبل کووڈ جانچ کیلئے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ لازمی طور پر کیا جائے گا-

کرناٹک سے روانہ ہونے والے عازم جب روانہ ہونے کیلئے حج بھون پہنچیں گے تو ان کو لازمی طور پر بکنگ سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کروانا ہو گا - اس کے بعد اگر ٹسٹ نگیٹو رہا تو عازمین کی بکنگ لی جائے گی اور اگر کسی عازم حج کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ پازیٹیو رہا اور وہ کووڈ سے متاثر پائے گئے تو ان کی بکنگ نہیں کی جائے گی اور ان کے روانہ ہونے کیلئے بکنگ چھ سات دن بعد ان کی کووڈ نگیٹو رپورٹ کی بنیاد پر ہی لی جائے گی اور اس کیلئے ممکن ہے کہ ان کی روانگی بنگلور سے نہ ہو بلکہ ملک کے کسی اور شہر سے کروائی جائے-


Share: